اسرائیل کے قلیل مدتی اقدامات سے یہودی ریاست کی حمایت کو بھی خطرہ لاحق ہو رہا ہے، جسٹن ٹروڈو


کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کی فوجی مہم اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹروڈو نےکہا ہے کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کی تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے قلیل مدتی اقدامات سے یہودی ریاست کی طویل مدتی سلامتی اور اس کی مستقبل کی حمایت کو بھی خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے ایسا ان طریقوں سے کرنا چاہیے جو شہریوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں محتاط ہوں۔
ٹروڈو نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کینیڈا اور بیرون ملک یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹورنٹو پولیس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں یہود مخالف اور اسلام مخالف نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹروڈو بارہا کہہ چکے ہیں کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی اسرائیل میں دراندازی کے بعد اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ لیکن جیسے ہی اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی حملوں کے پرتشدد ردعمل کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ٹروڈو نے آہستہ آہستہ اپنا لہجہ بدلنا شروع کردیا۔
گزشتہ ہفتے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ میں "پائیدار جنگ بندی" کے لیے فوری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی تھی۔
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 4 گھنٹے قبل

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- 11 منٹ قبل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے،مارکو روبیو
- 2 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

مظفر آباد: محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز کے گھر آمد ،اہل خانہ سےاظہار تعزیت
- 2 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈر کے لیےیو اے ای میں ویزا فری انٹری
- 23 منٹ قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 4 گھنٹے قبل