Advertisement
تجارت

اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں 37 فیصد کا اضافہ

پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات 3.350 ارب ڈالر ریکارڈکی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 22nd 2023, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں 37 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2023 تک کی مدت میں اشیائے خوراک کی برآمدات سے ملک کو 2.641 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.926 ارب ڈالر کی اشیا خوراک کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔ نومبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا حجم 696 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 61 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں 433 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی نمو ہوئی۔

اکتوبر میں 664 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو نومبر میں بڑھ کر 696 ملین ڈالر ہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات 3.350 ارب ڈالر ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 4.081 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Advertisement
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

  • ایک دن قبل
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

  • 17 گھنٹے قبل
ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

  • 21 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

  • ایک دن قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

  • 2 دن قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

  • 2 دن قبل
این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

  • 2 دن قبل
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

  • 2 دن قبل
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement