انوارالحق کاکڑ کا کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام


اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس محبت و اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے، کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں انہی اقدار کا کلیدی کردار ہوتا ہے، موجودہ دور میں ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے انسانی ہمدردی، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام پر عمل کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق کرسمس 2023 کے موقع پرنگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے، میری اور پوری قوم کی جانب سے ہمارے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں، کرسمس محبت و اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے، کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں انہی اقدار کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی، حضرت عیسٰی علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا اور اللہ تعالی کے پیغام، انجیل کو پوری انسانیت تک پہنچایا،آپ علیہ السلام کے امن، بھائی چارہ، رواداری اور برداشت کے درس نے پوری انسانیت کی اصلاح کی اور رب کی بارگاہ میں کامیابی کا ذریعہ بنی۔
حضرت عیسی کی اخلاقی تعلیمات اور راہنمائی رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے انسانی ہمدردی، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام پر عمل کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
گزشتہ کچھ برسوں میں عالمی سطح پر مذہبی عدم برداشت کی لہر کی وجہ سے انسانی معاشرے میں بگاڑ کی صورتحال کا سامنا رہا اس کے سدّباب کیلئے ہمیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنے اور اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، کرہ ارض کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کو حضرت عیسٰی کے محبت و رواداری کے پیغام کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا، اسی صورت ہم اس دنیا سے نفرت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر سکتے ہیں۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل






