اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس محبت، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا نام ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضرو ری ہیں


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے لئے کسی رنگ ونسل اور عقیدے سے قطع نظر یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس موقع پرہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل کر پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا نمونہ بنائیں گے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کرسمس محبت، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا نام ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضرو ری ہیں۔
اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا مسیحی برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل





