چیف آف آرمی سٹاف نے مسیحی برادری کیلئے احترام ظاہر کیا اور کہا کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا درس دیتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو وقت کی ضرورت ہے


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے پر زور دیا ہے جس کا مقصد قائد کے ایک متحد اور ترقی پسند پاکستان کے حقیقی نظریے کی پیروی کرنا ہے۔
انہوں نے کرسمس کی تقریبات میں مسیحی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لئے آج راولپنڈی میں کرائسٹ چرچ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کو آگے لے کر چلنا ہے ۔
تقریب کے شرکاء نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور ان کی خوشی میں شریک ہونے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے مسیحی برادری کیلئے احترام ظاہر کیا اور کہا کہ اسلام ہمیں امن اور دوستی کا درس دیتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے قومی مسائل کے بارے میں درست انداز فکر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو حقیقت پسندی اور معلومات پر مبنی ہو تاکہ مشکل حالات اور مسائل سے نمٹا جا سکے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ہم میں پھوٹ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک پرعزم اور مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھرنے کیلئے متحد رہنا ہو گا۔
قائداعظم محمد علی جناح کے ایک سو سینتالیسویں یوم ولادت پر ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بصیرت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے گیارہ اگست 1947کو آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں قائداعظم کے ان تاریخی کلمات کا ذکر کیا جن میں وہ کہتے ہیں کہ تم آزاد ہو۔ تمہیں مندروں میں جانے کی اجازت ہے، تمہیں مسجدوں میں جانے یا مملکت پاکستان کی کسی بھی دوسری عبادت گاہ میں جانے کی آزادی ہے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago





