نبنی اتحاد بغداد سمیت دس صوبوں میں 43 نشستیں جیتنے کے بعد سب سے آگے ہے


داد: عراق نے ملک کے 18 میں سے 15 صوبوں میں ہونے والے صوبائی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے نے عراقی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن ( آئی ایچ اے سی ) کے حوالے سے بتایا کہ نیم خودمختار کردستان کے علاقے کے تین صوبوں کے علاوہ ملک کےباقی 15 صوبوں میں ہونے والے صوبائی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
حشد الشعبی فورسز سے وابستہ بدر تنظیم کے رہنما ہادی العامری کی سربراہی میں نبنی اتحاد بغداد سمیت دس صوبوں میں 43 نشستیں جیتنے کے بعد سب سے آگے ہے۔ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی قیادت میں ریاستی قانون اتحاد نے 35 نشستیں حاصل کیں۔برطرف پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی کی سربراہی میں سنی اتحاد، جسے تقدم (ترقی) کہا جاتا ہے، نے پانچ صوبوں میں 21 نشستیں حاصل کیں۔
عراقی آزاد ہائی الیکٹورل کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق 16 ملین سے زیادہ اہل ووٹرز میں سے تقریباً 6.6 ملین نے 18 دسمبر کو عام ووٹنگ اور 16 دسمبر کو قبل از وقت ووٹنگ کے دوران ووٹ ڈالا۔ ووٹرز نے 5,901 امیدواروں میں سے صوبائی کونسلوں کے لیے 285 نئے اراکین کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ عراق میں آخری بار صوبائی انتخابات اپریل 2013 میں ہوئے تھے۔

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 دن قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 18 گھنٹے قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 2 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- ایک دن قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 4 دن قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل





