Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن کا نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

بلے کا نشان بحال کرنے کے معاملے پر جلد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 29th 2023, 10:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان، الیکشن کمیشن کا نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے  گا۔ بلے کا نشان بحال کرنے کے معاملے پر جلد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عدالتی فیصلہ الیکشن کمشین کے اختیارات کے مداخلت کے مترادف ہے۔ الیکشن ایکٹ کو مد نظر رکھنے ہوئے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

 

تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گزشتہ روز بھی اجلاس ہوا تھا لیکن الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔

تاہم آج الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement