لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری آگئی ، چیئرمین پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں،جس پر ہم بہت خوش اور مکمل طور پر تیار ہیں، فرنچائز مالکان ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ اب وقت بہت کم ہے اور تیاریاں ابھی باقی ہیں تو تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں لیگ کے بقیہ20 میچز کیلئے شیڈول اور کورونا پروٹوکول کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔
دوسری جانب ابوظہبی کرکٹ نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں ابوظہبی میں منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل کورونا ائرس کے سبب پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی کئے گئے تھے۔ تاحال ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل





