Advertisement
پاکستان

فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کی بینکنگ ٹرانزیکشن ہمیں تو نہیں دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 31st 2023, 2:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے زمین کی خریداری میں خورد برد سے متعلق کیس میں فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے سماعت کے دوران دلائل پیش کیے کہ بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، مجھے بولنے دیں، ورنہ میری آواز ہائیکورٹ تک پہنچ جائے گی۔

نیب پروسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے بینکنگ ٹرانزیکشن تو عدالت کے سامنے رکھ دی ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ فواد چوہدری کی بینکنگ ٹرانزیکشن ہمیں تو نہیں دی گئی، ہم فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہیں، میرا بینک اکاؤنٹ کوئی اور کیسے چلا سکتا ہے؟ فواد چوہدری کو انکوائری اسٹیج پر گرفتار کیا گیا، فواد چوہدری کو صرف انتخابات نہ لڑنے کے مقاصد کے باعث گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement