آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادہ کرکے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے


بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ایک آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادہ کرکے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سکیورٹی فورسز نے 2023 میں خفیہ اطلاعات پر 18 ہزار 736 آپریشنز کے دوران 566 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 5161 کو گرفتار کیا۔
بلوچستان میں 15 ہزار 63 آپریشنز میں 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا میں 1942 آئی بی اوز میں 447 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 گھنٹے قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

