ایک منی لانڈرنگ، چور اور کرپٹ کی تاج پوشی کے لئے قانون کا جنازہ نکال دیا گیا، سربراہ عوامی مسلم لیگ
سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، ایک چور کا بائیو میٹرک ایئر پورٹ پر کیا گیا، ایک چور میرا راستہ روکنا چاہتا ہے، ایک ایسا شخص جو 16 بار وزیر رہا اس پر الزام لگایا گیا، میں نے کبھی مری کا ریسٹ ہاؤس نہیں دیکھا۔ ایک منی لانڈرنگ، چور اور کرپٹ کی تاج پوشی کے لئے قانون کا جنازہ نکال دیا گیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک منی لانڈراورچورکی تاج پوشی کے لیے تمام قانون اورضابطوں کا جنازہ نکالا گیا، جب کہ 16 بار وزیر بننے والے پر مری کے ریسٹ ہاؤس کا الزام لگایا گیا، میں خانہ کعبہ گیا، جھوٹ نہیں بولتا، مری گیسٹ ہاؤس نہیں گیا، 27 اگست کو میں پرویز الہی اور مونس الہی کے ساتھ ڈھوک دلال میں تھا، اگر آپ کو 94 روپے چاہئیے تو مجھ سے ویسے ہی لے لیتے۔
راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/WJUvRE9UCn
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے بھی صادق و امین کہا ہے، ابھی تک مجھے نااہلی کا بتایا بھی نہیں گیا، کل مجھے کچہری اور لیاقت باغ بلایا گیا ہے۔ میں اصلی نسلی ہوں پاکستان اور اسلام کے ساتھ کھڑا رہوں گا ، 16 بار وزیر رہنے والے پر 6 ہزار روپے کا الزم لگایا جارہا ہے، میں زندگی میں کبھی مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہا ہی نہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہون کہ مجھ پر غلط الزام ہے، جس چور کا بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر کیا گیا اس نے کہا شیخ رشید کو نااہل کرو، ملک ڈوب رہا ہے اورمعاشی و سیاسی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، اور آپ چوروں کو لے کر آگئے، ایک منی لانڈر، چور اور کرپٹ کی تاج پوشی کےلیے قانون جنازہ نکالا گیا ہے، لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کسی نے کوئی پیغام نہیں پہنچایا، چلا ضرور کاٹا لیکن کسی نے مجھ پر تشدد نہیں کیا، اہم لوگوں سے مخاطب ہوں، 56,57 میں ہم لوگ جیت کر رہیں گے، عوام میں شکست نہیں دے سکے، یہ لوگ جماعت کو نا اہل قرار دے رہے ہیں، آر او صاحب میرا جواب دیں میں لال حویلی میں ہوں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 20 منٹ قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 10 منٹ قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل


