Advertisement
پاکستان

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے وصول کی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن

انتخابی نشانات آئندہ ماہ کی 13 تاریخ کو جاری ہوںگے اورعام انتخابات کیلئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 31st 2023, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے وصول کی جارہی ہیں، الیکشن کمیشن

عام انتخابات 2024کیلئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے وصول کی جارہی ہیں اور یہ عمل بدھ تک جاری رہے گا ۔

ان اپیلوں پرفیصلے آئندہ ماہ کی 10 تاریخ تک کئے جائیں گے ۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔

انتخابی نشانات آئندہ ماہ کی تیرہ تاریخ کو جاری ہوںگے اورعام انتخابات کیلئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے جائیںگے۔

Advertisement