الیکشن سے پہلے یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی، یوسف رضا گیلانی


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کےلئے یکساں ہونی چاہیے، انتخابات میں کسی مخصوص جماعت کو ترجیح نہیں ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی۔
یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیول پلئینگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 20 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 21 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 دن قبل

