صدر مملکت کی سال نوکے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد
دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے، ڈاکٹر عارف علوی

.jpg&w=3840&q=75)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2024ء کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے، نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہئے، فلسطینی عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات، فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لئے کام کرے، انہوں نے کہا کہ میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں بھی فکر مند ہوں، کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور اُمت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان میں معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کیلئے بھی دعا گو ہوں، اللہ کرے کہ سال 2024ء نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو، سال نو کا استقبال اس اُمید اور عزم کے ساتھ کریں کہ ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں۔
عارف علوی نے کہا کہ ایسی دنیا کیلئے کام کریں جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 4 hours ago

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 41 minutes ago

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- an hour ago

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 4 hours ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 4 hours ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 4 hours ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 4 hours ago

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 4 hours ago

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 2 hours ago

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 3 hours ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 6 hours ago