Advertisement
تجارت

ایف بی آر نےسال میں 4 ہزار 467 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا ماہ دسمبر کا ٹیکس ہدف 975 ارب روپے ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 12:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایف بی آر نےسال میں 4 ہزار 467 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر لیا

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر نے اب تک 4 ہزار 467 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کا ٹیکس ہدف 4 ہزار 425 ارب روپے مقرر تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا ماہ دسمبر کا ٹیکس ہدف 975 ارب روپے ہے، ایف بی آر ماہ دسمبر کا ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلے گا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس محصولات جمع کرنے کا کل آخری دن ہے جبکہ ٹیکس وصولی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement