سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ممبران کو بتایا کہ بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی


پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف ) کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد منعقد ہوا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن( پی ٹی ایف ) کے صدرسینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پی ٹی ایف کے سینئر نائب صدر افتخار رشید، خاور حیات خان، پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمٰن، پی ٹی ایف کے خزانچی محمد خلیل چغتائی ، پی ٹی ایف کے نائب صدرخواجہ سہیل ، پی ٹی ایف کے عہدیداران اور سربراہان /پی ٹی ایف سے منسلک یونٹس کے نمائندوں نےشرکت کی۔
سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے ممبران کو بتایا کہ بھارتی ڈیوس کپ ٹیم 1964 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ واقعی پاکستان کی ایک بڑی سفارتی فتح ہے کیونکہ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان نہ آنے کی پوری کوشش کی۔
یہاں تک کہ ڈیوس کپ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی حد تک کوشش کی جنہوں نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا اورپی ٹی ایف ٹیم کی موثر لابنگ کی بدولت اپیل خارج کر دی گئی۔تمام اراکین نے صدر پی ٹی ایف کے شاندار کاوش بالخصوص بھارت کو پاکستان آنے پر مجبور کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
اراکین نے پاکستان میں ٹینس کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے پی ٹی ایف انتخابات کے بارے میں ہاؤس کو بھی اپ ڈیٹ کیا اور بتایا کہ پی ٹی ایف نے پی ایس بی اورپی او اے کو این او سی جاری کرنے کے لیے لکھا ہے تاکہ پی ٹی ایف فوری طور پر انتخابات کرائے۔اجلاس میں فیڈریشن کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 9 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل






