Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کی سال نو کے آغاز پرامت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد

صدرمملکت  نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی بھارتی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 6:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کی سال نو کے آغاز پرامت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر قوم، امت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے آج ایک پیغام میں پاکستان اور پوری دنیا میں خوشحالی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کی دعا کی۔صدر نے کہا نئے سال کے آغاز پر فلسطین کے بھائی بہنوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جو اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

صدرمملکت  نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی بھارتی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی برادری دنیا میں امن اور استحکام کیلئے اِن دیرینہ مسائل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے عملی اقدام کرے۔انہوں نے پاکستان میں اقتصادی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، برداشت اور باہمی احترام کو عام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement