Advertisement
پاکستان

دعا ہے نیا سال ہمارے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، نگران وزیراعظم

اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ کا پیغام

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 4:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دعا ہے نیا سال ہمارے ملک کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو (2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔ 

پیر کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

میں امید کرتا ہوں کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی بہتری کے لیے کوششیں کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں گے۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔

Advertisement