Advertisement

برازیل ، پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،7 ہلاک

پولیس نے جائے وقوعہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برازیل ، پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،7 ہلاک

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی جنوبی ریاست پارانا کے دارالحکومت کیوریتیبا کے ضلع پیرولن میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے برازیل کی ملٹری پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع پیرولن میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تباد لہ ایسے وقت ہوا جب رہائشیوں نے مشتبہ افراد کوکیلیبر ہتھیاروں کے ساتھ سڑکوں پر چلتے پھرتے دیکھا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

ملٹری پولیس نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے 10 ہتھیار، 2 بلٹ پروف جیکٹیں، اے کے۔47 کے کارتوس اور پستول کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے آتشیں اسلحے میں تبدیل کرنے والا سامان برآمد کرلیا۔

Advertisement