شیخ رشید احمد نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، آر او


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ، ریٹرنگ افسر سے اعتراضات کی کاپیاں فراہم کر دیں۔
ریٹرننگ افسر نظارت علی نے شیخ رشید کو ان کے کاغذات پر اعتراضات کی کاپیاں فراہم کر دیں جس کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔شیخ رشید کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت سرمایہ کاری سے مطابقت نہیں رکھتی، شیخ رشید نے کاغذات میں سال 2021 سے 2023 کی آمدن کا ذکر نہیں کیا۔
شیخ رشید نے محکمہ جنگلات مری کے ریسٹ ہاؤس کا بل بھی ادا نہیں کیا، شیخ رشید نے ادائیگی کے بغیر 4 سے 9 ستمبر 2022 تک ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا، شیخ رشید کے ذمے 3 لاکھ 22 ہزار روپے سرکاری بل واجب الادا ہے۔ انہوں نے موضع سیال میں زمین خریدی لیکن اسے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق شیخ راشد شفیق نے اپنی اہلیہ کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے، شیخ راشد شفیق اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید کے این اے 56 اور راشد شفیق کے این اے57 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 3 دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 3 دن قبل
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- 21 گھنٹے قبل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 3 دن قبل

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل




