ریسکیو1122 لوئر کوہستان نے ایک سلا کے دوران 1106 میڈیکل ایمرجنسیز خدمات انجام دیں


لوئر کوہستان: ریسکیو 1122 لوئر کوہستان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی کی سربراہی میں ریسکیو1122 لوئر کوہستان نے ایک سلا کے دوران 1106 میڈیکل ایمرجنسیز، 49 ٹریفک حادثات، 21 آگ لگنے، 7 گولی لگنے اور لڑائی جھگڑوں، 20 ریکوری اور دیگر واقعات میں ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔
لوئر کوہستان میں گزشتہ سال کے دوران ڈوبنے کے8 واقعات پیش آئے جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کر کے سکوبہ ڈائیونگ، لائن سرچ اور مختلف طریقوں سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیا۔ ریسکیو1122 لوئر کوہستان کے اہلکاروں نے1258 مریضوں کو ریسکیو سہولت فراہم کی جس میں بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، ان حادثات میں 46 افراد یا تو ریسکیو1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
سال کے اختتام تک ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کی زیر قیادت ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروسز میں 194 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا، جس میں 29 ضلع کے اندر اور 165 ضلع سے باہر ہسپتالوں میں منتقل کئے۔ ریسکیو 1122 انسانوں کے ساتھ ساتھ کئی جانوروں کو بھی ریسکیو کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے رواں سال میں متعددتربیتی پروگرامز اور اوئیرنس سیشنز کی صورت میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی جن میں سکول، کالجز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے اور دیگر فلاحی تنظیمی شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آگاہی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 منٹ قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 15 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 44 منٹ قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک گھنٹہ قبل






