خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی


اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق28 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1256روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.48فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1262 روپے تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1189 روپے تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1233، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1280، سیالکوٹ1300، لاہور 1300، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1243 ، ملتان 1267، بہاولپور 1300، پشاور 1217 اوربنوں میں 1119 روپے ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157،حیدرآباد1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 12 گھنٹے قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 19 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 20 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل









