پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام کے ذریعے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے، قدوسیہ راجہ
لیگ میں پانچ ریجنز کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں


اسلام آباد: انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس امپائر قدوسیہ راجہ نے کہاہے کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس پروگرام کے ذریعے گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے مدد مل رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں جاری پرائم منسٹر ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کونکھارنے کے لئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ لیگ میں پانچ ریجنز کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میرپور ریجن، مظفرآباد ریجن، گلگت ریجن، سکردو ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ 5 جنوری تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 20 گھنٹے قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 20 گھنٹے قبل







