Advertisement
پاکستان

تاحیات نا اہلی کیس، سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تاحیات نا اہلی کیس، سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

تاحیات نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ، سپریم کورٹ نے میر بادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق نوٹس پر بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ کل 2 جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔مذکورہ آرٹیکل کے تحت کئی سیاستدان نااہل ہوئے، جن میں نواز شریف، جہانگیر ترین اور کئی دیگر شامل ہیں۔

Advertisement