Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت دیگر کے خلاف توہین آمیز زبان اور غیر پارلیمانی رویہ کی فرد جرم بدھ کو عائد کی جائے گی

فواد احمد چوہدری کے خلاف بھی اڈیالہ جیل میں ہی سماعت ہو گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 1st 2024, 8:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت دیگر کے خلاف توہین آمیز زبان اور غیر پارلیمانی رویہ کی فرد جرم بدھ کو عائد کی جائے گی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سمیت دیگر کے خلاف توہین آمیز زبان اور غیر پارلیمانی رویہ کی فرد جرم بدھ کو عائد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر دونوں رہنمائوں کے خلاف کیس کی سماعت 3 جنوری کو ہوگی جس میں بانی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں بنچ کے سامنے اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح فواد احمد چوہدری کے خلاف بھی اڈیالہ جیل میں ہی سماعت ہو گی اور فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ فواد چوہدری کے خلاف 24 جنوری 2023ء کو الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز زبان کے استعمال پر شوکاز نوٹس کے جواب پر بھی سماعت اسی روز ہو گی۔

Advertisement