میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 3 جنوری کو طلب کر لیا ہے


اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو مبینہ طور پر کیس میں طلب کرلیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 3 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
اس سے قبل نومبر 2023 میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا ، بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے کیونکہ وہ فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے موقع پر وزیر اعلیٰ تھے۔
واضح رہے کہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا۔
جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید طلب کیے جانے کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 20 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- a day ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 20 hours ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا
- a day ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 days ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- a few seconds ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر
- a day ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 days ago

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 21 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی
- a day ago




