راولپنڈی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، تاہم اس میچ کیلئے ٹیم میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،وکٹ کافی ڈرائی لگ رہی ہے،دو صفر سے سیریز جیتنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے آغاز اچھا کریں۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، جنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کاک کا کہنا تھا کہ وکٹ پرتھوڑی گھاس ہے ابتدا میں بولرز کو مد د کرے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا 24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹیسٹ میچ کھیلے گا، میچ سے قبل دونوں ٹیمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیساتھ پنڈی اسٹیڈیم پہنچیں ،ٹیموں کے سفر کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی۔انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میچ کے سبب اسلام آباد اور پنڈی کے درمیان مخصوص اوقات میں میڑو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس سروس آپریشن آج صبح 8.30 سے 10 بجے تک معطل رہے گا، جبکہ شام5:30 سے 7 بجے تک بھی بس سروس معطل رہے گی۔انتظامیہ میٹرو بس کے مطابق دیگر اوقات میں میڑو بس معمول کے مطابق چلے گی، تاہم شمس آباد اسٹیشن تمام دن مکمل بند رہے گا۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 8 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 11 hours ago









