ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج پرآوازبلند کرنے کے بعد دنیا بھر میں گلوکارہ کو سراہا جارہاہے اور پوری دنیا اس اقدام پر ان کی ہم آواز ہوگئی ۔ "ورلڈسپورٹ انڈین فارمرز " کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں کسانوں پر جاری تشدد اور احتجاج سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی ۔ امریکی گلوکارہ کے ٹویٹ کے بعد دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی پالیسیوں پر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ عالمی سطح پر معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھونبرگ اور امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس کی بھانجی بھی کسانوں کی حمایت کرتی نظر آئیں ۔ سوشل میڈیا پر" اسٹینڈ ود فارمرز " ، " ورلڈسپورٹ انڈین فارمرز " کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پرمسلسل ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے ۔
— Jaskaran (@Jaskara85122261) February 4, 2021
— Aisha Jabeen (@aisha2afsaa) February 4, 2021
— ?Amrit~하린? (@AmritpalKaur308) February 4, 2021
— Vikash Yadav (@VikashY97125641) February 4, 2021
— Sanem Khan (@SanemKhan7) February 4, 2021
— iThinkYash✌ #StayHomeSavelives (@iThinkYash_) February 4, 2021
— RanaMoneeb (@RanaMoneeb20) February 4, 2021
— Mazhar Abbas Kharal (@MazharKharal) February 4, 2021
— Jaskaran Virdi (@notPeterVirdee) February 4, 2021
— Awais abbasi (@AwaisAh34621754) February 4, 2021
— Pusparaj Bissoyi (@Pusparaj08) February 4, 2021
— Muhammad Hussain (@hussain4270) February 4, 2021
— Mian Mujeeb UR Rehman ?? (@Mujeebtalks) February 3, 2021
— Shaminder Singh (@Shamind75668373) February 3, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ شخصیات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
— Sukhdeep Singh (@Sukhdee09722431) February 4, 2021
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
— IstandWithFarmers (@Arunjeetsingh4) February 3, 2021
— we are FARMERS❣️❣️ (@its_avtar_singh) February 4, 2021
یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کے اس ملک گیر احتجاج میں شدت آ گئی ہے ۔ 31جنوری کو بھارت نے نئی دہلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی تھیں، کسان مظاہرین نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے دوران جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔اس سے قبل بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی سرحد پر ہزاروں ناراض کسانوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے دن پرتشدد احتجاج کے دوران کچھ عناصر نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا تھا جہاں ان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دو ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات تاحال11ادوار ناکام ہو چکے ہیں، حکومت نے ان قوانین کو 18 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون میں تبدیلی سے کم کسی بھی چیز پر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے قانون کی ستمبر میں منظوری دی گئی اور اس وقت سے کسان دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔مودی سرکار نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس متنازع قانون کو زراعت کے شعبے میں لاکھوں کسانوں کوبااختیار بنانے کے لیے ضروری سرمایہ کاری اور جدت پسندی کی حوصلہ افزائی قرار دے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کسانوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے ۔
حالیہ برسوں میں بھارت میں خشک سالی اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کی وجہ سےاب تک ہزاروں کسان خودکشی کرچکے ہیں ۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 14 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل






