کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نیا حکم نامہ جاری کردیا
پشاور: محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹس ہفتے میں دو دن مکمل بند رہیں گی۔
حکم نامے کے مطابق ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی انڈور، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، یکم جون سے 150 مہمانوں کے ساتھ شادی بیاہ کی آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں انڈور سروس پر پابندی ہوگی، 22 مئی سے ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے، ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دی تھی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 17 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 10 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل








