Advertisement
پاکستان

کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان

سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے کوہاٹ پی کے 91 ریٹرننگ افسران کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 2nd 2024, 6:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں، چیف جسٹس آف پاکستان

سپریم کورٹ میں ریٹرننگ افسران معطل کرنے کے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ جو ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں، پشاور ہائی کورٹ کےجج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔

سپریم کورٹ نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے کوہاٹ پی کے 91 ریٹرننگ افسران کو معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ آفیسر کوئی بھی ہو کیا فرق پڑے گا بلاوجہ درخواستیں کیوں دائر کی جارہی ہیں۔

کوہاٹ پی کے 91 ریٹرننگ افسران معطل کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی مرضی کا ریٹرننگ افسر لگوانا چاہتے ہیں، کیا آر او کسی امیدوار کا رشتہ دار ہے، جو ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ ہوں۔

چیف جسٹس بولے کہ ایک ریٹرننگ افسر بیمار ہوا دوسرا لگا دیا گیا، پشاور ہائی کورٹ نے ٹھک کر کے تقرری کینسل کردی، ہم آپ کو جرمانہ کیوں نہ کریں نوٹس کیے بغیر ہی تقرری منسوخ کر دی، پشاور ہائی کورٹ کے جج نے نوٹس جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 27 دسمبر کی شام کو پشاور ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کیا جب31  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آرڈر کر دیتے ہیں ریٹرننگ آفیسرز اسکروٹنی کا عمل جاری رکھیں۔

Advertisement
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • a day ago
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • a day ago
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • a day ago
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 13 hours ago
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 13 hours ago
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 14 hours ago
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 15 hours ago
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 14 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 14 hours ago
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 12 hours ago
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • 11 hours ago
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 12 hours ago
Advertisement