اگر میرے بیٹے کو کچھ ہوا تو آئی جی پنجاب کے خلاف ایف آئی آرکٹواؤں گی، والدہ عمر ڈار
اللہ کی پکڑ سے ڈریں اسکی لاٹھی بے آواز ہے


تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے اگر میرے بیٹے عمر ڈار کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر میں آئی جی پنجاب کے خلاف کٹواؤں گی، میرے بیٹے کو پبلک پلیس سے دن دھاڑے جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے، اللّٰہ کی پکڑ سے ڈریں اسکی لاٹھی بے آواز ہے
لاہور ہائکیورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے سب کے سامنے میرے بیٹے کو اٹھایا، آئی جی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔ اگر میرے بیٹے پر کوئی مقدمات تھے تو عدالت لاتے اور سامنا کرتے۔
"اگر میرے بیٹے عمر ڈار کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر میں آئی جی پنجاب کے خلاف کٹواوں گی، میرے بیٹے کو پبلک پلیس سے دن دھاڑے جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے، اللّٰہ کی پکڑ سے ڈریں اسکی لاٹھی بے آواز ہے۔"
— PTI (@PTIofficial) January 2, 2024
عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کی عدالت کے باہر گفتگو!
pic.twitter.com/bMu8fOI7Ad
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے میں پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کے مبینہ اغواء پر پولیس کو کل دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے عثمان ڈار کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جہاں سے عمر ڈار کو اٹھایا گیا ہے وہ ایک مصروف علاقہ ہے، وہاں پر سی سی ٹی سی کیمرے بھی موجود ہیں، 36 لوگ پولیس یونیفارم میں تھے جنہوں نے عمر ڈار کو اٹھایا۔ جمعے والے دن 10 سے 12 بجے کے درمیان کی وہاں سے فوٹیج نکالیں، سب سامنے آجائے گا۔
جسٹس باقر نجفی نے وکیل درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آئی جی صاحب سے کہیں درست رپورٹ آنی چاہیے، آپ سرکاری وکیل کو فوٹیج کی یو ایس بی فراہم کریں۔ ابھی سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج نکالنے کی ہدایت نہیں دے رہا، میں چاہتا ہوں کہ پولیس ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔
خیال رہے کہ عمر ڈار کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد سمیت 40 سے زائد لوگ عمر ڈار کو اغوا کر کے لے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 دن قبل

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 6 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 دن قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 4 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 دن قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 6 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 6 گھنٹے قبل

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 4 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 7 گھنٹے قبل


