قیصر رشید خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھےاور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے


سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصررشید طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔قیصر رشید گزشتہ تین دن سے وینٹی لیٹر پر تھے، ان کا گزشتہ سال کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن بھی ہوا تھا، جب ان کی اہلیہ نے انہیں گردہ دیا تھا۔
قیصر رشید خان 31 مارچ 1961 کو مالاکنڈ ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1976 میں کیڈٹ کالج کوہاٹ سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ اور 1978 میں اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس سی مکمل کی، جب کہ 1981 میں گریجویشن کیا۔
قیصر رشید خان نے 1984 میں خیبر لاء کالج پشاور سے قانون کی ڈگری حاصل کی، وہ 22 دسمبر 2010 کو پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور ملک کے تمام منتخب اراکین میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ 28 جون 2018 سے 16 نومبر 2020 تک پشاور ہائی کورٹ کے سینئر جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
قیصر رشید نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد 9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ اور وہ 30 مارچ 2023 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 2 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 دن قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 دن قبل

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 4 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 5 گھنٹے قبل

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 5 گھنٹے قبل

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 2 گھنٹے قبل

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 2 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 دن قبل


