نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر طارق فضل، راجہ ظفر الحق


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات ، مختلف ممالک کے سفرا نے شرکت کی۔
سرتاج عزیز کی رسم قل کل 3 بجے چک شہزاد فارم ہائوس پر ہوگی ۔ سرتاج عزیز گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی عمر 94 سال تھی ۔ بدھ کو سرتاج عزیز کی نماز جنازہ میں سرتاج عزیز کے اہل خانہ، عزیز و اقارب ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر طارق فضل، چوہدری تنویر حسین، شکیل اعوان ، فرحت اللہ بابر، صدیق الفاروق، سابق وفاقی وزیر نثار میمن، اعجاز الحق ،سردار مہتاب خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، زبیر قصوری، سابق پی آئی او راؤ تحسین علی خان، راجہ ظفر الحق ، مختلف ممالک کے سفرا شریک تھے ۔
واضح رہے کہ سرتاج عزیز کا پاکستان میں وزارت خزانہ اور نیشنل پلاننگ کمیشن میں سرکاری ملازم کے طور پر ایک ممتاز کیریئر رہا ہے۔ 1971 میں، انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے کموڈٹیز اینڈ ٹریڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کے اسسٹنٹ صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جو کہ اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت کے طور پر کیا، اس کے بعد انہوں نے وزیر خزانہ واقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دیں، اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا۔

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 days ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 days ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 days ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 days ago
