Advertisement
پاکستان

صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 3rd 2024, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

پی ٹی آی کے مرکزی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس پر جیل کے ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

Advertisement