جو سازش تیار کی گئی تھی وہ الیکشن ٹربیونل نے پوری طرح ناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ، آر او کی جانب سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔
این اے 56 اور 57 کے آر اوز عدالت الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی ۔شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرازق اور سردار شہباز عدالت پیش ہوئے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کے کاغذات منظور کر لئے ۔
ساری قوم کا شکریہ pic.twitter.com/hfxPl1sSFK
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 4, 2024
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ماؤں ،بہنوں ،علما اور راولپنڈی کے بزرگوں کو شکر گزار ہوں، جو سازش تیار کی گئی تھی کہ حلقہ 56اور57میں مجھے نااہل قراردیا جائے، آج وہ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پوری طرح ناکام کرکے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے۔۔میں خاندانی ہوں،اصلی اورنسلی ہوں، میں نے کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا اور نہ سازش کی، میں نے کبھی کسی کی عزت سے نہیں کھیلا۔
شیخ رشید نے راولپنڈی کے لوگوں سے اپیل کی کہ نکلو اورحلقہ 56اور57میں قلم دوات پر مہر لگاؤ، نالہ لئی،ماں بچہ ہسپتال،ڈھوک دلال کالج چشم زدن میں بنے گا، اللہ نے چاہا تو راولپنڈی میں قلم،دوات کی کامیابی تاریخی ہوگی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 15 hours ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 17 hours ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- a day ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 2 days ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 14 hours ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- a day ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 14 hours ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 14 hours ago


