اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 102 افراد انتقال کر گئے جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میں3ہزار70نئےکیسزسامنےآئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد20ہزار089 ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار089ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 93 ہزار461ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 5.95 فیصدرہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ32ہزار ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 704افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 04ہزار 571ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 869افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 28ہزار561ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3875افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 24ہزار318کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 270مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار010جبکہ اموات کی تعداد741تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 454افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار547ہوچکی ہے جبکہ 523افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 6021فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 10 ہزار143مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 2 days ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 days ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 days ago

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 17 hours ago
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 17 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- a day ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 days ago
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 16 hours ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 days ago

