Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار گرفتار

سابق وزیر مملکت شبیر علی قریشی کو ملتان سے گرفتار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 4th 2024, 7:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوارشبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

شبیر علی قریشی کو جمعرات کے روز پولیس نے ملتان میں ان کے وکیل محمود علی ڈوگر کے چیمبر سے گرفتار کیا ، ان کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شبیر علی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے، وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

Advertisement