Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین آج منایا جارہا ہے

لاہور: آج ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 1:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  ملک بھرمیں آج  فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اجتماعات  منعقد ہورہے ہیں ۔

وفاقی حکومت کا آج یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیاہے ، حکومتی جماعت نے فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام ترتیب دے دئیے۔حکومت کی عوام سے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔احتجاجی مارچ میں اراکین قومی اسمبلی بھی اسپیکر کے ہمراہ ہونگے۔ احتجاجی مارچ اقوام متحدہ کے دفتر تک کی جائے گی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کارکنان بھی  احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلیےاحتجاج کیا جائے گا ۔ حریت قیادت نے آج بعد نماز جمعہ پُرامن مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

گزشتہ روزفلسطین اور اسرائیل کے درمیان11 روز تک جاری  خو نریزی کے بعد جنگ بندی  کا اعلان بھی کیاگیا ہے ۔جنگ بندی کے معاہدے پرعمل درآمد مقامی وقت کے مطابق عمل جمعے کی صبح 2  بجے ہوا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا۔  11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

یاد رہے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت اور اسلامتی تعاون تنظیم سے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 27 منٹ قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 14 منٹ قبل
Advertisement