Advertisement
پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 5th 2024, 3:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ٹانک: ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دودہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گل یوسف عرف طور سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر گل یوسف عرف طور انتہائی مطلوب اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔

Advertisement