میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) پنجہ آزمائی کریں گی
پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی


میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لیگ میں (کل) ہفتہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 28 واں میچ ہوگا جس میں میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ ،(ایم سی جی ) میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی ۔میلبورن سٹارز کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل لیڈ کر رہے ہیں
جبکہ سڈنی سکسرز کی ٹیم کو موائسز ہنریکس لیڈ کر رہے ہیں۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 hours ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 9 hours ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 2 hours ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- a day ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- a day ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 8 hours ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- a day ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- a day ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- a day ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- a day ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 9 hours ago



