مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 14.98 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا


اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 34.29فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 11.148 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.29 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 16.96 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 14.98 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 5.17 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 14.24 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا ۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں درآمدات کا حجم 26.12 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.28 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کا حجم 31.20 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ دسمبر میں 2.81 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 22.21 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں ملکی برآمدات کا حجم 2.30 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ دسمبر 2023 میں درآمدات کا حجم 4.51 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 12.25 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملکی درآمدات کاحجم 5.14 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 4 days ago

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 4 days ago
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 17 hours ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 17 hours ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 17 hours ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 15 hours ago

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 17 hours ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 12 hours ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 15 hours ago

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 15 hours ago
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 4 days ago






