بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی


ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دستور 90 روز کی آئینی مدت میں انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،عدالتِ عظمیٰ انتخابات کے مقررہ تاریخ یعنی 8 فروری کو صاف شفاف انعقاد کا واضح حکم دے چکی ہے۔
انتخابات کے التوا کی غیر آئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری قرار داد کی منظوری کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) January 5, 2024
پاکستان تحریک انصاف نے ایوانِ بالا سے انتخابات کے التوا کی غیرآئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرارداد کی منظوری کو نہایت شرمناک قرار دے کر مسترد کر دیا
اسمبلیوں کی تحیل کے بعد دستور 90 روز کی…
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واضح کرچکے ہیں کہ ہم وقت پر الیکشن چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی بروقت ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتی ہے جب کہ الیکشن کے لیے 8 فروری کی تاریخ سپریم کورٹ نے دے دی ہے ، ہماری انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور امیدواروں کو بھی فائنل کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن لے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چور دروازے سے قرارداد پیش کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ ہم ایک لمحہ بھی الیکشن میں التواء نہیں ہونے دیں گے۔ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں، اس طرح چور دروازے سے قرارداد پیش کرنا اور منظور ہونا ایوان بالا کی توہین ہے۔
چور دروازے سے قرارداد پیش کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ ہم ایک لمحہ بھی الیکشن میں التواء نہیں ہونے دیں گے۔ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں، اس طرح چور دروازے سے قرارداد پیش کرنا اور منظور ہونا ایوان بالا کی توہین ہے۔
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) January 5, 2024

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 17 منٹ قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 3 دن قبل

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 39 منٹ قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 23 منٹ قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 3 دن قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 11 منٹ قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 4 دن قبل
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 35 منٹ قبل



