Advertisement
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی ملاقات، عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کی اور عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 6:25 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی  پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال،زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چودھری    شامل تھے۔ عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، آپ ہماے وزیراعلیٰ ہیں، اپنے ایشوز کے حل کے لیے آئے ہیں، تحریک انصاف سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی، نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا ۔ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔

جہانگیر ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں تھے اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے، ہمیں امید ہے تمام مسائل حل ہوں گے، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جہانگیر ترین سے نا انصافی نہیں ہوگی، علی ظفر پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ جہانگیر ترین کیخلاف انویسٹی گیشن چل رہی ہے ، ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ترین کیساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ، وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے ، پنجاب کے عوام کیلئے ایسا بجٹ لائیں گے کہ ان کو فائدہ ہو۔

سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے نا انصافی نہیں ہوگی، انکوائری رپورٹ ہمارے خلاف بھی آئی تو قبول کریں گے، ہم چاہتے ہیں رپورٹ میں ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے ۔ تحریک انصاف ہماری جماعت ہے اور اس جماعت سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں ترین گروپ کے تحفظات دور  کرنے کے لیے وزیر اعلی نے موقع پر احکامات جاری کر دئیے ، ترین گروپ کے تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈ ز ملیں گے ،بیورو کریسی ترین گروپ کے تمام جائز مسائل حل کرے گی ۔ترین گروپ بجٹ منظور کروانے سمیت تمام حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا ،ترین گروپ پارٹی ڈسپلن کو فالو کرے گا  اور ترین گروپ ٹاک شوز میں کوئی متنازع گفتگو نہیں کرے گا۔

Advertisement
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 21 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • an hour ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 18 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 19 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement