اسلام آباد: وزارت صحت نے ملک میں کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے 15 مئی تک لگائی گئی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے 38 لاکھ افراد میں سے صرف4ہزار329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے جن میں سے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد کو بخار یا کپکپی کی شکایات تھیں جب کہ ویکسین لگوانے والے 33.1 فیصد افراد کو انجیکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں جب کہ ویکسین لگوانے والے6.7 فیصد افرادکو ڈائیریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور16 مئی سے 30 سال اوراس سے زائد عمرکے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سےہواتھا تاہم ملک بھر میں ا ب تک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار089ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 93 ہزار461ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 5.95 فیصدرہی۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 10 minutes ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 20 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago






