دنیا
بھارت اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائےگا
دونون ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے
ممبئی: بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
دونون ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
قبل ازیں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی خواتین ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا اور اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ میزبان بھارتی خواتین ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم سے 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جرم
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک
ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی،پولیس
فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔
پاکستان
مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے