جی این این سوشل

صحت

کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے، ترجمان وزارت صحت

پاکستان کی 90 فی صد آبادی کو پہلے سے ویکسین لگ چکی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے، ترجمان وزارت صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے ایک نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت صحت نے کورونا کے ایک نئے ویرئینٹ جے این ون کے چار کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرینٹ کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں۔ چاروں مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے جے این ون کو دلچسپ ویرئینٹ قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایات پر بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں، انٹر نیشنل ایئرپورٹس، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کا شعبہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہا ہے ، وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

اکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پاکستان کی 90 فی صد آبادی کو پہلے سے ویکسین لگ چکی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ سردیوں میں کوویڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلائو سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔

واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll