Advertisement
پاکستان

مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا ہر ووٹر اور سپورٹر الیکشن والے دن باہر نکلے گا اور اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 9th 2024, 12:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں ملے گا، بیرسٹر گوہر

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں ملے گا، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، اڑھائی گھنٹے انتظار کروایا گیا مگر ملاقات نہیں ہوسکی، اور کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کروا دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے، امید کرتا ہوں کل ملاقات کی اجازت مل جائے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسس میں شامل ہو، ہم پرامید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی۔ ایک طرف انتخابی نشان لینے کی کوشش کی گئی اور دوسری طرف امیدواروں کے چنائو میں رکاوٹ کھڑی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کھل کر سُن لیں، چاہے انڈر 19 کی ٹیم بھی لڑانی پڑی، آپ کو کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا، ہر جگہ ہمارےامیدوار ہوں گے اور جیت ہماری ہوگی، پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا۔ گزشتہ رات انٹرنیٹ ڈاون کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، یہ 20-19 کا فرق نہیں ہو گا، پی ٹی آئی کا ہر ووٹر اور سپورٹر الیکشن والے دن باہر نکلے گا اور اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا،دھاندلی کی کوشش ہو گی، گزشتہ روز بھی انٹر نیٹ کی سروس کو روک دیا گیا تھا  لیکن پھر بھی لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکٹ کی۔

Advertisement
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 2 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 2 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 2 دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران

  • 18 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر روانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ

  • 9 منٹ قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

  • 19 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں اچانک  بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 2 دن قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست

  • ایک دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 2 دن قبل
Advertisement