Advertisement
پاکستان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سی این این کی اینکر کے مابین آخر کیا بات ہوئی ؟

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تقریر کے بعد امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو میں میڈیا پر اسرائیل کے کنٹرول کی بات کی تو سی این این کی اینکر بیانا گولوڈریگا نے اسے یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی رائے قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 9:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جمعے کو وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا پر اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی ہوئی بات کو کسی بھی لحاظ سے یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ترجمان کے مطابق ان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ آزادی اظہار کا سب کو یکساں طور پر احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے تعلقات کے باجود میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان سے کئی گھنٹے قبل دیے گئے انٹرویو کے آغاز میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہوا بدل رہی ہے مجھے یقین ہے کہ رائے عامہ کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور سیز فائر اب ناگزیر ہو گیا ہے۔

اینکر بیانا گولوڈریگا نے ان سے پوچھا کہ اسرائیل کے میڈیا سے تعلقات سے کیا مراد ہے تو شاہ محمود قریشی نے معنی خیز ہنسی کے ساتھ کہا  کہ گہری جیبیں جب اینکر نے پوچھا اس کا کیا مطلب ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی مراد ہے وہ بہت اثررسوخ والے لوگ ہیں وہی میڈیا کو کنٹرول کرتے ہیں۔

جس پر اینکر کا کہنا تھا کہ وہ ان ریمارکس کو اینٹی سیمیٹک کہیں گی۔

یاد رہے کہ اینٹی سیمیٹک کی اصطلاح مغربی ممالک میں اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کوئی بات یا رائے  یہودیوں کے خلاف بغض یا نفرت پر مبنی نظر آئے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ان کی مراد یہ ہے کہ ان (اسرائیل) کا میڈیا پر بہت اثر رسوخ ہے اور ان کو بہت کوریج ملتی ہے تاہم اب سیٹیزن صحافیوں نے اس کو متوازن کیا ہے اور غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔ لندن، میڈرڈ، شگاگو سمیت  دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں لوگ باہر آ گئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ پاگل پن ختم ہونا چاہیے۔ وہ سیز فائر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سی این این کی میزبان نے بار بار وزیرخارجہ کو کہا کہ اسرائیل مخالف مظاہروں سے اینٹی سیمیٹک تاثرات کو بھی فروغ مل رہا ہے کیا وہ اس کی مذمت کریں گے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں دنیا میں (میڈیا کی اسرائیل کے بارے کوریج کے حوالے سے ) تاثر کیا بن رہا ہے؟ آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

اینکر نے کہا کہ تاثر غلط ہے تو شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے۔ یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟ جس پر میزبان نے فورا گفتگو کا رخ کورونا وبا کی طرف موڑ دیا اور شاہ محمود قریشی سے پوچھا کہ پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے کس طرح کی امداد چاہیے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین نے ویکیسن فراہم کی ہے اور وہ خرید بھی رہا ہے مگر بین الاقوامی کوویکس سہولت سے ویکیسن پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے۔

وزیرخارجہ کے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ کیا ان کے ریمارکس اینٹی سیمیٹک تھے یا نہیں۔ دنیا بھر کے صحافی اور عام صارفین اس حوالے سے رائے دے رہے ہیں۔

سی این این کی اینکر نے انٹرویو کے اختتام پر شاہ محمود قریشی کو کہا کہ وہ ذاتی طور پر انہیں تجویز کریں گی کہ وہ اینٹی سیمیٹک ریمارکس نہ دیا کریں  تو شاہ محمود نے کہا کہ انہوں نے نہ کبھی ایسا کیا ہے نہ کبھی کریں گے۔

Advertisement
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 16 hours ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 days ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 12 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 4 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 12 hours ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 days ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • a day ago
Advertisement