کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1878 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی گہرے نظر آئے اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بتاریخ 21 مئی 2021 بروز جمعہ پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار 528 روپے کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 900 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1628 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 9ہزار 500 جبکہ دس گرام کی قیمت 93 ہزار 878 تک پہنچ گئی۔
محمد ارشد کے مطابق 22 کیریٹ گولڈ کی دس گرام قیمت اضافے کے بعد 86 ہزار 55 جبکہ 21 کیریٹ 10 گرام سونے کی قیمت 82 ہزار 143 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل





