سہولتوں میں اضافے سے گزشتہ سال عمرہ زائرین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ،1 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ گئے، سعودی وزیر حج
2019 میں بیرون مملکت سے 85 لاکھ 50 ہزارعمرہ زائرین آئے تھے


مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے وزیرِ برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سہولتوں میں اضافے کے باعث عمرہ زائرین کی تعداد تقریباً 50 لاکھ (58 فیصد)کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔
اردو نیوز کے مطابق پیر کو حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019 میں بیرون مملکت سے 85 لاکھ 50 ہزارعمرہ زائرین آئے تھے، مکہ روٹ پراجیکٹ سے اب تک آٹھ ممالک کے 6 لاکھ 17 ہزار عازمین مستفید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے 200 سے زیادہ نئے اقدامات کئے ہیں، تمام خلیجی ممالک میں مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب آنے اور عمرہ کرنے کے لیے ای ویزے کی سہولت دی گئی ہے، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر براہ راست پروازوں میں اضافہ کیا گیا، پہلے 164 ایئرپورٹس سے پروازیں آتی تھیں اب ان کی تعداد 32 فیصد اضافے کے ساتھ 216 کر دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے یہاں تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اب تک دس نئے تاریخی مقامات پر کام مکمل کرلیا گیا ہے ، 18 ایسے مقامات تیار کیے گئے ہیں جن سے زائرین کی معلومات میں اضافہ ہوگا، بارہ تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام جاری ہے۔ سعودی وزیر حج نے بتایا کہ حج 2024 کے دوران 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کو خدمات فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مدینہ منورہ میں بھی عمرہ کانفرنس اور نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- ایک دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- ایک گھنٹہ قبل
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- ایک دن قبل

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- ایک دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- ایک دن قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 4 منٹ قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل


